• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسناٹی ٹینس:جوکووچ کو سیمی فائنل میں شکست

میسن ،اوہائیو (جنگ نیوز) لوسی ہراڈیکا اور اینڈریجا کلیپک نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نےاینا لینا گرونفیلڈ اور ڈیمی اسکورز کو 6 - 4اور 6- 1سے ہرادیا۔ مینز سنگلز میں سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ روسی کھلاڑی ڈینل میدویدوف نے انہیں زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 6-3 سے شکست دےدی۔ ادھر بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔
تازہ ترین