• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مارنس لبوشان بھی آرچر کے بائونسر سے نہ بچ سکے


لارڈز (جنگ نیوز) دوسرے ایشز ٹیسٹ میں پانچویں روز بھی ڈراما جاری رہا۔ جوفراآرچر جارحانہ ا ور تیز باوئنسرز کرتے رہے۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ کی جگہ لینے والے مارنس لبوشان کو بھی نہ بخشا۔ اننگز کے چھٹے اوور میں وہ بیٹنگ کیلئے کریز پر پہنچے تو دوسری ہی گیند آرچر نے بائونسر کرائی جو لبوشان کے ہیلمٹ پر جالگی۔ انگلش کھلاڑی اور آسٹریلین ٹیم ڈاکٹر فوری طور پر بیٹسمین کے پاس پہنچے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد لبوشان کھیلنے کیلئے تیار ہوگئے۔ انہوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔ یہ ایشز سیریز میں پانچواں موقع تھا جب آسٹریلیا کےلئے نمبر چار کھیلتے ہوئے دو مختلف بیٹسمینوں نے ففٹی سے زائد رنز اسکور کیے ہیں ۔ اس طرح کا واقعہ آخری بار 1990 میں میلبورن میں ہوا تھا کہ جب ایلن بارڈر اور ڈیون بون نے ففٹی پلس اسکور کیا تھا۔

تازہ ترین