• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی رہنمائوں کی جانب سے کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت

ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے کوئٹہ کی مسجد میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا مساجد کو نشانہ بنانا اس کی بزدلی کا ثبوت ہے۔ صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ و معروف مذہبی سکالر پروفیسر سید احمد حسین ترمذی نے کہا ہے کہ اقتصادی، راہ داری کا جب سے آغاز ہوا دشمن مسلسل بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ پروفیسر ترمذی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کی ہے۔ مسجد اور نمازیوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان تو کیا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر ترمذی نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کو صبر و جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔
تازہ ترین