• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مذموم مقاصد کو روکنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری تنویر

لیڈز (پ ر) مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا دکھ ہر کشمیری محسوس کررہا ہے، مودی نے آرٹیکل 70اور 35Aختم کر کے سات دہائیوں سے جاری آزادی کی تحریک کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کی کوشش کی ہے، بھارتی سامراج کے مذموم مقاصد کو روکنے کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا خیالات کا اظہار لیڈزکےچوہدری تنویر احمد نے اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر تمام مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد و یکجہتی سے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ قوم کو اتحاد و اتفاق اور حکمت عملی سے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ کشمیری عوام کو آزادی حاصل ہوں۔
تازہ ترین