• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن مظاہرے کیلئے علما نے اہم کردار ادا کیا، ملک اعجاز

لوٹن (نمائندہ جنگ) لندن میں کشمیر پر تاریخی مظاہرہ علما کرام اور مساجد کی بھرپور شمولیت سے ممکن ہوا ہے جس پر مذہبی قیادت کا کردار خصوصی طور پر سراہے جانے کے لائق ہے یہ کردار جاری رکھا جائے تاکہ آزادی کشمیر کی منزل قریب تر آسکے۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما ملک اعجاز نے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ لندن بھارتی ہائی کمیشن کے باہر یوم سیاہ کے پروگرام میں ہزاروں مظاہرین نے شرکت کرکے بھارت کے تازہ اقدامات کو مسترد کردیا اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کی کامیابی میں بھی علما حق نے برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کی تھی اب کشمیر کی آزادی کے لیے بھی علما حق کا آگے بڑھنا خوش آئند ہے۔
تازہ ترین