• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکہ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، عبدالاعلیٰ درانی

بریڈ فورڈ (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ عبدالاعلیٰ درانی نے کوئٹہ کی مسجد میں عین نماز جمعہ کے وقت بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکہ اور وہ بھی مسجد میں غیر انسانی اور درندوں والی حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، اس دھماکے میں امام مسجد سمیت چار افراد کی شہادت اور 23افراد کا زخمی ہوجانا ناقابل تلافی نقصان ہے اور ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کرنا بھی ہے جسے پاک فوج نے سیکڑوں سپوتوں کی قربانی دیکر بحال کیا تھا ارض وطن کے چپے چپے کو پھولوں کا گلشن بنانا حکومت اور فوج کی خواہش و کوشش ہے جس کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے اور ان کوششوں کو بار آور کرنے کے لیے بم دھماکہ کرنے والے مجرموں کو سرعام سزائے موت دی جانے کا راستہ بھی اختیار کرنا چاہیے۔ مولانا عبدالاعلیٰ نے کہا قرآن کریم میں واضح طور پر حکم دیا گیا ہے مجرموں کو سرعام سزائے دینے سے جرم کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور جرم کا ریشو بھی گھٹ جاتاہے، پاکستان میں دھماکوں کا سلسلہ افغانستان پر روسی قبضے کے بعد شروع ہوا جو ہر آن بڑھتا ہی رہا حتیٰ کہ وطن عزیز میں دھماکے کی خبر معمول بن کر رہ گئی ہم نے ہمیشہ اس کی طرف توجہ دلائی کہ مجرموں کو سرعام لٹکایا جائے لیکن کسی حکومت نے اسی سنجیدگی سے لیا ہی نہیں اور ضرب عضب جیسی فوجی کارروائی کے باوجود اس عمل مکروہ جاری و ساری ہے یہ ٹھیک ہے کہ مجرموں کا نیٹ ورک کافی حدتک قابو میں کرلیاگیاہے لیکن اسے عبرت نہیں بنایا گیا اگر سرعام مجرموں کو سزا کا نفاذ کیا جاتا تو عام جرائم کی بھی بیخ کنی ہوسکتی تھی انہوں نے کہا بم دھماکے کرکے انسانیت کا قتل عالم کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں اس لیے تمام قومی اداروں کو سرعام سزا دینے کا قانون پاس کرکے اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے کیونکہ یہ جرائم کی بیخ کنی کاوہ حل ہے جو قرآن کریم میں درج ہے اور نبی اقدسﷺ کے دور مبارک میں اس پر عمل بھی ہوا جس کی وجہ سے جرائم تقریباً ختم ہوگئے تھے۔
تازہ ترین