• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

BBCنے کشمیریوں کو اندھیرے میں رکھنے کا بھارتی منصوبہ ناکام بنادیا


ہیلی فیکس (نمائندہ جنگ) کشمیریوں کو اندھیرے میں رکھنے کا بھارتی منصوبہ ناکام ہوگیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مقبوضہ کشمیر میں ریڈیو کوریج دینے کا اعلان کردیا۔ بی بی سی مقبوضہ کشمیر میں محدود پیمانے پر نشریات دے گا تاکہ بھارتی حکومت کی جانب سے وادی میں میڈیا بلیک آئوٹ کی ماری عوام تک خبریں پہنچ سکیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ وادی کے گنجان آباد علاقے میں مختلف زبانوں میں پروگرا نشر کیے جائیں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جو خبروں کی ترسیل روکی گئی ہے اس کا خاتمہ ہوسکے۔ واضح رہے کہ5اگست کو بھارتی حکومت نے غیر آئینی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے وہاں کرفیو لگاد یا تھا اور پوری وادی میں ذرائع ابلاغ پر بھی پابندی لگادی گئی تھی لیکن اب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے مقبوضہ کشمیر میں یریڈیو سروس شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

تازہ ترین