• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے گائیک بنایا،انڈیا میں بہت زیادہ پذیرائی ملی،استاد غلام علی

کراچی(جنگ نیوز)معروف غزل گائیک استاد غلام علی نے کہا ہے کہ مجھے گائیک غلام علی پاکستان نے بنایا، اس کے بعد انڈیا میں بہت زیادہ پذیرائی ملی، ممبئی میں شیوسینا نے میرے گانے کو ایشو بنایا اس کے بعد کبھی نہیں گیا، وہاں کے وزیراعلیٰ نے دوبارہ بلایا تو میں نے منع کردیا، میوزک اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں لیکن حکومتی سطح پر تعاون ضروری ہے، موجودہ حکومت دلچسپی ظاہر کرے تو میوزک اکیڈمی کیلئے خدمات دینے کو حاضر ہوں، صدر ایوب خان ، ضیاء الحق اور پرویز مشرف میرے فن کے بہت قدردان تھے۔استاد غلام علی کے صاحبزادے اور گائیک عامر غلام علی نے کہا کہ ہارمونیم اور طلبہ کے ساتھ گانے والے کو سن کر جو سکون ملتا ہے وہ ماڈرن انسٹرومنٹ سے نہیں ملتا گائیکی کرنی ہے تو سننے والوں کی پسند ناپسند کا بھی خیال کرنا پڑتا ہے،وہ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہے تھے۔ استاد غلام علی نے کہا کہ گائیکی میں بہت محنت اور وقت دینا پڑتا ہے، استاد بڑے غلام علی اور ان کے چھوٹے بھائیوں سے فیض حاصل کیا، گائیکی سیکھنے کے ابتدائی دور میں بارہ سال اپنی مرضی سے نہیں سویا،مجھ پر یہ الزام درست نہیں کہ اپنا علم صرف خاندان تک محدود رکھا ہو،مجھ سے جب بھی کسی نے رہنمائی لی میں نے اسے سکھایا ہے، میں نے گائیکی میں غزل کو آگے رکھا، فلموں کیلئے پچیس تیس گانے گائے جو سب ہٹ رہے، غزل گانے میں زیادہ مزہ آیا کیونکہ اس میں بہت اچھی شاعری ہوتی ہے،۔

تازہ ترین