• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے مسلم ریاست کو ہندو ووٹرز کی طاقت کے ذریعے غصب کیا

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کےاداریےمیں بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کو باور کروایاگیاکہ وہ بہت ہی خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں۔اخبار نے کہا کہ بھارت میں شفافیت کی روشنی ایک جانب لیکن کشمیر کو ایک تاریکی کے اندر اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا گیا،مودی نےمسلم ریاست کوہندو ووٹرزکی طاقت کےذریعے غصب کیا،بابری مسجد کی جگہ مندراوراقلیتوں کےمذہبی حقوق ختم کرنابھی انتہاپسندتنظیم اورمودی کی لسٹ پرہے۔اداریے میں یہ بھی کہا گیا کہ سرینگر کی گلیوں میں اب لوگوں کا ہجوم نہیں بلکہ بھارت کی سکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہیں۔ امریکی اخبارنے کشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دیدیاہے،موقر امریکی اخبار نےلکھاکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ہندو توانظریہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے مودی کے تعصب اور تنگ نظری کو بے نقاب کر دیاہے۔امریکی اخبارکیمطابق مودی نے مسلم ریاست کشمیرکوہندو ووٹرزکی طاقت کےذریعے غصب کیا۔کشمیر پر فوج کشی نریندر مودی کی بالادستی کی پرانی خواہش پر کی گئی،مسلمان آباد ی کو ہندو قوم کے آگے ہتھیار ڈلوانےکامنصوبہ ہے۔ ہندوازم ابھار کر مودی نےخود کو فادرآف انڈیا بنانے کی کوشش کی ہے۔

تازہ ترین