• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال، حج کوٹہ بڑھا کر دو لاکھ ، ای ویزا شروع ،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ متعارف کر ایاگیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزارت مذہبی امور کی ایک سالہ کا کردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حج کوٹہ 184210سے بڑھا کر دو لاکھ کردیا گیا،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ متعارف کر ایاگیا جس کے تحت عازمین حج کی امیگریشن پہلی مرتبہ جدہ ایئر پورٹ کے بجا ئے اسلام آ باد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کی گئی، وزارت نے پہلی مرتبہ ای ویزا شروع کیا، کوئٹہ سے مدینہ منورہ کیلئے براہ راست پر وازیں شروع کی گئیں، گلگت بلتستان میں حج ڈ ائریکٹو ریٹ قائم کیا گیا، حاجیوں کو مو بائل بائیو میٹرک و یری فیکیشن سروس فراہم کی گئی ، معذور عازمین حج کیلئے خصو صی ٹرانسپورٹ سروس دی گئی ، حاجیوں کو تین وقت کا معیاری کھانا فراہم کیا گیا، حاجیوں کو 26 ہزار روپےسے 67 ہزارروپے ری فنڈ کئے گئے ۔
تازہ ترین