• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابضین سے 1345سر کاری مکان خالی،ملازمین کومکان الاٹ،وزارت ہائوسنگ

اسلام آ باد ( نیوز ر پورٹر) وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کی ایک سالہ کا رکردگی کے ضمن میں سرکاری رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ ابضین سے 1345سر کاری مکان خالی،2245ملازمین کومکان الاٹ کئے گئے، 3صدارتی آرڈنینس جاری،کری روڈ پر 588مکانوں کی تعمیر کا پراجیکٹ مکمل ہوا،3صدارتی آرڈی نینس جاری کئے گئے جن میں نیا پا کستان ہا ئو سنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈی نینس 2019، ریکوری آف مارٹگیجڈ بیکڈ سکیورٹی آرڈی نینس 2019اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہا ئوسنگ اتھارٹی آرڈی نینس 2019شامل ہیں ۔
تازہ ترین