• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملک بھر میں پلانٹ فار پاکستان مہم شروع ، پہلے روز 2کروڑ پودے لگائے گئے


اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی،خصوصی نامہ نگار ، ایجنسیاں) پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس مہم کے تحت ملک بھر میں پودے لگائے گئے ۔ اس مہم کے تحت ملک بھر میں 14کروڑ پودے لگائے جانے ہیں ، پہلے روز تین کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اتوار کے روز پورے ملک میں دو کروڑ پودے ضرور لگے ہونگے۔عثمان بزدار،شاہ محمود،فردوس عاشق ، رزاق دائود، ظفر مرزا، امین اسلم اور دیگر نے پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

تازہ ترین