• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی گروپ کےسابق چیف ایگزیکٹو آفیسر نے قبل از گرفتاری ضمانت کروالی

اسلام آباد (زبیر قصوری) ابوظہبی کے حکمران شیخ مبارک النہان المبارک کی 14 ایچ گلبرگ لاہور میں کروڑوں روپے کی زمین جعل سازی کے ذریعے اپنے نام منتقل کروانے والے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابوظہبی گروپ عدیل خالد باجوہ نےگرفتاری کے ڈر سے قبل از وقت گرفتاری ضمانت کروا لی ہے۔ لاہور پولیس کے ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ عدیل خالد باجوہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کیخلاف تھانہ گلبرگ میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی پولیس نے متعدد بار چھاپا مارا جس پر عدیل خالد باجوہ نے گرفتاری کے ڈر سے قبل‏از گرفتاری ضمانت کروا لی ہے تاہم لاہور پولیس عدیل خالد باجوہ کو شامل تفتیش کر رہی ہے اور آئندہ تاریخ پر حقائق کی روشنی میں عدالت کو آگاہ کرے گی۔
تازہ ترین