• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایران،اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے کشمیریوں کے حق میں مظاہرہ


تہران(این این آئی)کشمیر کے سلسلے میں بھارتی حکومت کے حالیہ فیصلوں اور اقدامات کے خلاف تہران میں دفتر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں طلبہ شریک ہوئے۔مظاہرین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے سلسلے میں اپنی انسانی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔مظاہرین نے کشمیری عوام کی حمایت کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

تازہ ترین