• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد بڑھنے سے افسران کی دوڑیں

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز کوٹ جبی ، گلبہار کالونی ، ایئرپورٹ ہائوسنگ سوسائٹی ، نواز کالونی اور وکیل کالونی سے عیدالاضحٰی سے قبل مجموعی طور پر 34 ڈینگی کے مریض سامنے آنے کے بعد سے آرڈی اے، واسا ، پی ایچ اے سمیت دیگر اداروں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں ،آر ڈی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی ہائیکورٹ ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی سے نمٹنے اور آگاہی مہم کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ سمیت باقی اداروں کے افسران نے شرکت کی، آرڈی اے کے عملہ کو زیر تعمیر عمارت میں کھڑے پانی کی نکاسی کا ٹاسک دیا گیا اور انہیں ایسے مقامات پر ادویات کے سپرے کی بھی ہدایات کی گئیں ، ادھر کینٹ ایریاز سے ڈینگی لاروا کی افزائش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد راولپنڈی کینٹ بورڈ کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو جاری کی جانے والی رپورٹ کو بھی روک دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین