• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخلاقیات سے عاری تھانہ صادق آباد کا سب انسپکٹر معطل ، محکمانہ انکوائری کا حکم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر نے تھانہ صادق آباد کے سب انسپکٹر حیات خان کو معطل کر دیا۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر پر الزام تھا کہ وہ تھانہ میں شرٹ اتار کر کام کرتا ہے اور خواتین سائلین کو بھی اسی حالت میں ڈیل کرتا ہے۔ایس ایس پی آپریشنزنے کہاہے کہ معطل سب انسپکٹر کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے گی اورالزامات ثابت ہونے پر سخت محکمانہ سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کوئی پولیس والا قانون اور اخلاقیات سے بالاتر نہیں،ہر پولیس والے کو تھانہ کے اندر اور باہر محکمانہ قواعد کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔
تازہ ترین