• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثارعلی زئی ایڈووکیٹ کے گھر فائرنگ کانوٹس لیاجائے‘ کامران مرتضیٰ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان بارکونسل کے رکن کامران مرتضیٰ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری اکرم شاہ‘ سابق صدر ہائیکورٹ بار شاہ محمد جتوئی‘ نجم الدین مینگل‘ عطاء اللہ لانگو ‘ طارق اسد محمدشہی‘ محی الدین ساسولی ‘ عبدالغنی ملک نصیر بنگلزئی‘ ملک امین اللہ کاکڑ‘ خان امان اللہ خان بٹے زئی‘عصمت اللہ اچکزئی ودیگر وکلاء نے مستونگ میں نثاراحمدعلی زئی ایڈووکیٹ کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نثاراحمد ایڈووکیٹ کو قتل کے مقدمے میں نامزد کرنا افسوسناک ہے ان کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں وکلاء کومشکل کی گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے انتظامیہ غیرقانونی اقدام کانوٹس لیکر نثاراحمد علی زئی کاتحفظ یقینی بنائیں وکلاء رہنمائوںنے کہاکہ مستونگ انتظامیہ فوری طورپر نثاراحمد علی زئی پر حملے کانوٹس لےبے بنیاد مقدمات سے ہم اپنی جدوجہد سے دستبردارنہیں ہونگے ۔
تازہ ترین