• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار کھان اور مستونگ میں وکلاء کے خلاف مقدمات کا نوٹس لیاجائے،وکلاء تنظیمیں

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بار کونسل،بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سبی اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بارکھان انتظامیہ کیجانب سے بارکھان کے وکیل عبدالغنی کھیتران اور مستونگ کے سینئر وکیل نثار احمد علیزئی کے خلاف مستونگ میں ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ بارکھان انتظامیہ اور مستونگ انتظامیہ کیجانب سے قبائلی رنجشوں اور سیاسی مخالفت کی آڑ میں وکلاء کے خلاف جعلی مقدمات کا اندراج نا قابل برداشت ہے بیان میں کہا گیاکہ دونوں اضلاع میں امن وامان کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جبکہ بارکھان اور مستونگ کی انتظامیہ امن وامان کی بحالی کی بجائے سیاسی و قبائلی مخالفین کے ایماء پر وکلاء کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے۔جسےوکلاء تنظیمیں کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتیں بیان میں چیف سیکرٹری اورآئی جی بلوچستان پولیس سے کہاگیاکہ وکلاء کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر بلوچستان کی وکلاء تنظیمیں اس عمل کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔ 
تازہ ترین