• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 20اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل بڑھ گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 20کے علاقوں پیر چانن چوک ،رائٹرز کالونی اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے مسائل بڑھ گئے ۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں سیوریج مسائل کے باعث گندا پانی گلیوں میں جمع ہونے لگا ۔ گٹروں کی بڑی تعداد سے ڈھکن غائب ہیں ، کئی گٹر اور ڈھکن ٹوٹ چکے ہیں جس کی وجہ سے حادثات کا خطرہ ہے ۔ مسائل کی وجہ سے شہریوں کا سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہلیان علاقہ نے مسائل کے حل کے لیے حکام کو درخواست کی ہے کہ کھڑے پانی کے نکاس اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی گٹروں کے ڈھکن لگائے جائیں اور مون سون کی بارشوں میں فوری نکاس کا انتظام کیا جائے ۔
تازہ ترین