• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


استور میں خوبصورت سیاحتی مقام راما میں فیسٹیول کا آج آخری روز ہے جہاں ضلع استور اور دیامر کے درمیان پولو کا فائنل کھیلا جا رہا ہے، جبکہ رسہ کشی، نیزہ بازی اور بسرا کے فائنل مقابلے بھی فیسٹیول کا حصہ ہوں گے۔

استور گلگت بلتستان کے انتہائی خوبصورت سیاحتی مقام راما میں جاری تین روزہ رنگا رنگ راما فیسٹیول کا آج آخری روز ہے، آج ہونے والے پولو کے فائنل میچ میں دیامر اور استور کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

فیسٹیول کے تیسرے روز پولو فائنل کے ساتھ  ساتھ نیزہ بازی اور رسہ کشی، بسرا کے بھی فائنل مقابلے ہوں گے۔

اختتامی تقریب میں کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان مہمان خصوصی ہوں گے۔

واضح رہے کہ پولو فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے ملکی و غیر ملکی شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

تازہ ترین