• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی نوجوان فٹبالر سیڈرک بینسن موٹر سائیکل حادثے میں چل بسے۔

36سالہ سیڈرک بینسن کے اہل خانہ نے اُن کے مرنے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیڈرک اپنی موٹر سائیکل پر ہفتے کی شب ٹیکساس کے شہر آسٹن گھومنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ انہوں نے گھومنے نکلنے سے قبل اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی موٹر سائیکل کی تصاویر لگائی اور ساتھ my saturday evening لکھا۔

آسٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ایک خبر کے مطابق ہفتے کی شب ساڑھے دس بجے کے قریب سیڈرک کی موٹر سائیکل کی ٹکر ایک کار سے ہوئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور نوجوان سمیت سیڈرک بھی موقع پر جا ں بحق ہوگئے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس کی نمائندگی کرنے والے سیڈرک 8سال امریکا کی معروف نیشنل فٹبال لیگ میں حصہ لیتے رہے اس کے علاوہ انہوں نے شکاگو بیئرز، گرین بے پیکرز اور ٹیکساس فٹبال کی بھی نمائندگی کی۔


تازہ ترین