• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری ناول نگار کا عدنان سمیع کو کرارا جواب



مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا لازمی حصہ کہنے پر کشمیری ناول نگار نے پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں بیوقوف قرار دے دیا۔

رواں ماہ 5 اگست کو مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا گیا تھا، جس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت بڑھ گئی ہے۔ جہاں پاکستانی اور بھارتی شخصیات نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے تو وہیں کچھ بھارتی مودی سرکار کے اس اقدام کو سراہتے بھی نظر آئے ہیں۔

ان میں ایک نام گلوکار عدنان سمیع کا بھی شامل ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے عدنان سمیع سے مسئلہ کشمیر پر پیغام دینے کا کہا تھا تو انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’مقبوضہ کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے، ایسی چیزوں میں ناک مت ڈالیں جو آپ کی نہیں ہیں۔‘

عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ کے جواب میں کشمیری ناول نگار مرزا وحید نے انہیں بیوقوف قرار دے دیا۔

کشمیری ناول نگار کے علاوہ دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ پرانہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔



























اس سے قبل پاکستان کے جشنِ آزادی کے دِن (14 اگست)کو بھی عدنان سمیع نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی نغمہ لکھتے ہوئے شاعرِ مشرق ’علامہ اقبال‘ کی تاریخِ پیدائش اور تاریخِ وفات لکھی تھی اور ساتھ ہی بھارتی جھنڈے کے ساتھ ’علامہ اقبال‘ کی تصویر بھی شئیر کی تھی اور تصویر پر بھارتی شاعر لکھا تھا۔

اس ٹوئٹ کے بعد ایک ٹوئٹر صارف نے عدنان سمیع سے سوال کیا کہ’ آپ کے والد کہاں پیدا ہوئے اور انہوں نے کہاں وفات پائی؟‘، اس سوال کے جواب میں گلوکار نے جواب دیا کہ میرے والد 1942 میں بھارت میں پیدا ہوئے اور 2009 میں بھارت میں وفات پائی۔






واضح رہے کہ عدنان سمیع بھارتی شہریت ملنے کے بعد سے اکثر پاکستان اور پاک آرمی کی مخالفت کرتے دِکھائے دیتے ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ وہ بھارتی حکومت کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں، چاہے بھارت کی جانب سے کوئی اچھا فعل ہو یا بُرا وہ ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیتے ہیں۔

تازہ ترین