• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلب کرکٹ کھیل کر فٹنس حاصل کرونگا،شرجیل خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرجیل خان نے کہا کہ کلب کرکٹ کھیل کر فٹنس حاصل کروں گا۔ چوں کہ تیس ماہ سے کرکٹ نہیں کھیلی اس لئے فوری طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔ ان کے وکیل شیغان اعجاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی سیکیورٹی ویجی لینس ڈیپارٹمنٹ سے ملاقات ہوئی، شرجیل پی سی بی کے ری ہیب پروگرام پر عمل کریں گے۔ ری ہیب پروگرام آج سے شروع ہوگیا ہے، ری ہیب پروگرام کے ساتھ کرکٹ بھی جاری رہے گی، پی سی بی کے پروگرام کی تمام شرائط پوری کریں گے۔
تازہ ترین