• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی اولمپکس گولڈمیڈلسٹ ذاکر حسین انتقال کرگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ہاکی اولمپئن ذاکر حسین 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے انہیں واہ کینٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وہ میلبورن میں ہونے والے 1956 کے اولمپکس میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نےفائنل میں بھارت نے فائنل میں 0-1 سے شکست دے دی تھی۔ ذاکر حسین نے 1956 میلبورن اولمپکس سلور میڈلسٹ، 1968 میکسیکو اولمپکس گولڈ میڈلسٹ، 1958 ٹوکیو ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ، 1962 جکارتہ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے 1958 اور 1962 کے ایشین گیمز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں 2 بیٹے اور 3بیٹیاں شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدربریگیڈیئرر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل آصف باجوہ، چیف سلیکٹر اولمپئن منظور جونیئر ودیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
تازہ ترین