• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا اور یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خاموش نہیں رہینگے ،روس

ماسکو (اے پی پی) روس کے وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک ایشیا اور یورپ میں امریکی میزائلوں کی تنصیب پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔ مقامی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگوف کا کہنا تھا کہ ہم امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں، روس بھی اس وقت تک خاموش ہے جب تک امریکہ، ایشیا اور یورپ میں میزائل معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے میزائل نصب نہیں کرتا۔ روسی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ آئی این ایف معاہدہ چھوڑنے سے ایک سال پہلے ہی کم اور درمیانی رینج کے ایٹمی میزائل تیار کرنے کی منظوری دے چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس کم اور درمیانی رینج تک مار کرنے والے میزائلوں کے بارے میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
تازہ ترین