• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہالہ ریلوے اسٹیشن پر انڈرپاس اور فلائی اوور بنائے جائیں

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) ممتاز سماجی شخصیت کوٹلی آزاد کشمیر چوہدری محمد سعید نے وفاقی وزیر ریلوےشیخ رشید سے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی کے قریب سہالہ ریلوے اسٹیشن کے مقام پر انڈر پاس سب وے اور فلائی اوور برج کی تعمیرکی منظوری دی جائے۔ انڈر گراؤنڈ سب وے نہ ہونے کے باعث کوٹلی اور راولپنڈی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں، مریضوں اور کاروبار کرنے افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے امید کرتے ہیں وہ انصاف کریں گے۔ چوہدری محمد سعید نے کہا کہ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ غریب عوام آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔
تازہ ترین