• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں ٹریفک حادثات، 5 افراد زخمی

بری (خورشید حمید) گریٹر مانچسٹر میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ۔گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک بیس سا لہ نوجوان کو تیز رفتار گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بری نیو روڈ پر پیش آیا ۔جب ایک تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوئی ۔جس کے نتیجے میں تین عورتیں اور نوجوان ڈرائیور شدید زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا نشانہ بننے والی کار کا پولیس پیچھا کر رہی تھی۔ ایمرجنسی سروسز نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کی چھت کاٹ کر زخمیوں کو نکالا اور طبی امداد کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا ۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔دوسرا حادثہ اتوار کی صبح ولمینے روڈ پر پیش آیا ۔جب ایک تیزرفتار کار اور وین کی ٹکر سے خاتون ڈرائیور زخمی ہوئی جسے فائربریگیڈ اور سروسز اہلکاروں نے ہپستال پہنچایا۔ حادثے میں خاتون ڈرائیور کو گردن پر شدید چوٹیں آئیں۔ مضروبوب کا مقامی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین