• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے معاشی بحران کے خدشات کی تردید کردی

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی بحران کے خدشات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت بہترین ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو جرسی گولف کلب سے واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہماری معیشت بہترین ہے، ہمارے صارفین امیر ہیں، میں نے بہت بڑی ٹیکس چھوٹ دی ہے جس کی وجہ سے ان کے پاس بہت پیسہ آگیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلی معاشی مشیر لیری کدلو نے بھی معاشی بحران کے خدشات کی تردید کی اور کہا کہ معیشت 2019 کے دوسرے حصے میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔گزشتہ روز ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران انکا کہنا تھا کہ صارفین تنخواہوں میں اضافہ دیکھ رہے ہیں اور ان میں خرچ کرنے اور جمع کرنے کی مزید صلاحیت پیدا ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'نہیں میں معاشی بحران نہیں دیکھتا، میرے مطابق ہم بہت بہترین کام کر رہے ہیں، پر امید ہونے سے خوفزدہ نہ ہوں۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے لیے مضبوط معیشت اہم کردار ادا کرے گی تاہم امریکہ میں جولائی کے مہینے سے صارفین کے اعتماد میں 6.4 فیصد کمی آئی ہے۔
تازہ ترین