• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں یوم آزادی پاکستان کی تقریب

ڈبلن (فرخ وسیم بٹ) پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے آئر لینڈ کے شہرڈبلن میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد نے شرکت کی اور مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی بھی کیا تقریب کا آغاز مسعود اللہ حسن نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، فرسٹ سیکرٹری چارج ڈی افیئرز شہزاد دستگیر نوشروانی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی،حاضرین نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوکر قومی پرچم کو خراج تحسین پیش کیا اور فضا پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی شہزاد دستگیر نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے حاضرین نے نعروں اور تالیوں کی گونج میں صدر اور وزیراعظم کے پیغامات کو خیرمقدم کیا، سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے پاکستانی کمیونٹی کو اپنے پیغام میں جشن یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم اور نہتے کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں جو کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی بدترین مثال پیش کر دیں آرٹیکل370اور35اے کو معطل کرکے اپنے آئین کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کو بھی توڑا ہے یہاں پر جتنی بھی انسانی حقوق کی تنظیمات ہیں یہاں کی پارلیمنٹ اور یہاں کے یورپین یونین کہ ممبران تک مقبوضہ کشمیر کے حالات اور مظلوم کشمیریوں کی آواز کو ان تک پہنچانے کے لیے سفارتی سطح پر ہم تمام ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں اور اگلے ہفتے ہم ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں اور میری آپ سے بھی اپیل ہے کہ آپ بھی ہر پلیٹ فارم پر اس آواز کو اٹھائیں مجھے بڑی خوشی ہوئی کے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے ڈبلن اور لمرک سٹی میں احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کیا بالخصوص لمرک ریلی کی قیادت لمرک میئر نے خود کی آپ پورے منظم اور پرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ دنیا پر یہ بات آشکار ہو کہ ہم امن پسند اور امن کے داعی ہیں پاکستانی سفارتخانہ اس سلسلے میں بھرپور طریقے سے آپ سے تعاون کرے گا تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان سردار شجاع عالم کمیونٹی سے گھل مل گئےاور یوم آزادی کی ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
تازہ ترین