• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوا مانچسٹر خواتین کیلئے فلاحی ادارہ ہے، نصرت احمد

مانچسٹر ( علامہ عظیم جی) اپوا مانچسٹرکی جنرل سیکرٹری آپا نصرت احمد نے کہاہے کہ اپوا مانچسٹر خواتین کا فلاحی، اصلاحی ادارہ ہے- خواتین اور نو عمر بچیوں کی قومی ملی اور پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اجاگر کرنے کی سعی کرتی ہیں انہوں نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر کرفیو لگا کر انہیں ہفتوں سے قید کرکے ان پر انسانیت سوز نظام ڈھائے جارہے ہیں، اقوام متحدہ انسانی حقوق علمبرداروں کو پانچ ملین کشمیریوں کی جان مال کے تحفظ کیلئے فوری اقدام کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کااظہار اپوا مانچسٹرکی تقریب یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر اپوا کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے آپا نصرت احمد نے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوا مانچسٹر ہر سال مینا بازار اورمختلف تقریبات فیشن شو اور میوزیکل پروگرام منعقد کرواتی رہتی ہے۔ ان پروگراموں سے جمع شدہ رقوم سے پاکستان میں مختلف مقامات پر فلاحی منصوبوں پر خرچ کرتی یا عطیہ دیتی ہے، ان فلاحی منصوبوں میں صوبہ سندھ میں واقع یوسف گوٹھ میں قائم رانا سکول کو سپورٹ کرتی ہے جن سے سکول کی بلڈنگ سے لیکر بچوں کے یونیفارم اور کتابوں کے اخراجات میں مدد کرتی ہے۔ سکول کے بچوں کے لئے پانی کا کوئی انتظام نہیں تھا اس سال سکول میں ایک کنواں لگوا کر دیا گیا ۔ جبکہ دوسرا پانی کاکنواں گاؤں کے لوگوں کے لئے بھی اسی سال لگوا کر دیا ہے۔ اس کےعلاوہ خدانخواستہ پاکستان میں آسمانی آفت سیلاب یا زلزلہ وغیرہ آ جائے اس میں بھی اپوا مانچسٹر ممکنہ امداد مہیا کرتی ہے۔ اپوا اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتی ہے۔ روایتی طور پر اپوا مانچسٹرکی چیئرپرسن ہر 3 سال بعد جو بھی قونصل جنرل قونصلیٹ جنرل میں تعینات ہوتا ہے ان کی بیگم صاحبہ چیئر پرسن بن جاتی ہیں، اس موقع پراپوا مانچسٹر کی چیئرپرسن بیگم صائمہ عامر آفتاب نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ اپوا کی معزز ممبران اپنے وطن اورہم وطن بہنوں، بیٹیوں کی خدمات کے لئے کوشان رہتی ہیں، انہوں نے ان کاوشوں کو سراہا بیگم قونصل جنرل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین ماؤں بہنوں پر بھارت ظلم و تشدد کر رہاہے اوربھارتی کرفیو، ناکہ بندی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں قحط کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے اور خواتین کیساتھ انسانیت سوزسلوک پر تشویش ظاہر کی۔ اس موقع پر اپوا مانچسٹر کی دیگر عہدیداروں، وائس چیئر بیگم عابدہ غزنوی، جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد، جوائنٹ سیکرٹری بیگم درشہوار دادا، فنانس سیکرٹری بیگم اقبال مغل، فنانس اسسٹنٹ بیگم بشریٰ، میڈیا رپورٹر بیگم صابرہ ناہید، بیگم رضیہ صدیقی، فرزانہ، شاہدہ اختر اور جہاں آرا ایگزیکٹو ممبر نے بھی اظہار خیال میں استحکام پاکستان اور کشمیری خواتین سے اظہار یکجہتی کیا۔ اپواکی یوم آزادی تقریب میں رنگا رنگ سٹالز لگائے گئے خواتین نے قومی ملی نغمے اور خوبصورت فیشن شو پیش کیا، اس موقع پر بہترین کارکردگی کرنے والوں کو انعامات بھی دیئے گئے، اپوا کی تقریب میں مقبوضہ کشمیر میں خواتین بچوں پر انسانیت سوز مظالم پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
تازہ ترین