• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتخانہ لزبن کے سامنے کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ

لزبن (سرفراز فرانسس) انڈین سفارتخانہ لزبن کے سامنے پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر بنگالی پاکستانی کرسچن کمیونٹی سمیت سیکڑوں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بچوں سمیت بھرپور شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر انڈیا کی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کے متعلق نعرے درج تھے۔راجہ زاہد، اقبال غضنفر، جاوید ضیا سید اور ڈاکٹر سہیل جرال نے احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کی۔مظاہرین کی جانب سے انڈین ایمبیسی کے سامنے مودی سرکار اور آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف شدید الفاظ میں مزمت کی، اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مظاہروں کا مقصد بھارتی کے غیر آئینی اور مکروہ اقدامات کو دنیا کے سامنے لاکر بھارت کا دہشت گردانہ چہرہ دکھانا ہے، اقوام عالم کو بتانا ہے کہ گزشتہ ستر سال سے مظلوم کشمیری بھارت کی طرف سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں اور مودی کے دور حکومت میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔جس میں اقوام متحدہ اور پرتگالی حکام سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کی روک تھام کے لئے اپنا مؤثر قردار ادا کریں اور انڈیا کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے مظالم کوبند کروایا جائے۔
تازہ ترین