• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی اور ویڈیوبنانے کے ملزم جوڑے کا لیپ ٹاپ،موبائل ٹیسٹ کیلئے بھجوادیا گیا

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)لڑکیوں سے زیادتی کرنے اوران کی ویڈیوزبنانے کے سیکنڈل میں گرفتارجوڑے کاموبائل اورلیپ ٹاپ فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کے لئے لاہوربھجوادیاگیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اب تک قبضے میں لی گئی مختلف اشیاءکے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے چھ ڈاکٹس لاہوربھیج چکی ہےجن کی رپورٹس مقدمہ میں اہم شواہدکے طورپرپیش کئے جانے کی توقع ہے۔ادھر ایف آئی آرکی مدعیہ کے علاوہ کوئی اورمتاثرہ لڑکی تاحال سامنے نہیں آئی جب کہ کیس کی تفتیش ٹرینی سب انسپکٹر عقیل راٹھورسے لے کرتجربہ کارتفتیشی افسر سب انسپکٹرچودھری امانت کے حوالے کردی گئی ہے۔ذرائع کاکہناہے ملزم قاسم جہانگیر کے والدکاکوئی کرمنل ریکارڈنہیں ملاوہ صاحب فراش ہے اوراپنی ایک بیٹی کے ہاں مقیم ہے ملزم کی والدہ وفات پاچکی ہے اس کی چاربہنیں اورایک بھائی ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں پولیس کے مطابق ملزم کی مالی حالت پتلی ہےاوراب تک اس کے ایک اکاؤنٹ کاپتہ چلاہےجس میں چندہزارروپے ہیں پولیس کواب تک ایسے کوئی شواہدنہیں مل سکے کہ ملزم نے ویڈیوزکسی پورن سائیٹ کوفروخت کی ہوں ، پولیس کاکہناہے کہ دونوں میاں بیوی انتہائی شاطرہیں۔
تازہ ترین