• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع ملک قوم اور وقت کی ضرورت تھی ،زاہد بختاوری

راولپنڈی (جنگ نیوز)تحریک دفاع پاکستان کے چیرمین زاہد بختاوری نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کو ملک وقوم کے بہتر ین مفاد میں قرار دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کر کے درست فیصلہ کیا ہے ۔بھارت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے میں امن کو تباہ کر نے کی سازشیں کر رہا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ بھارت آج بھی افغان امن کا مخالف اورکر تار پور راہداری منصوبے کومجبوری کے تحت قبول کر رہا ہے ۔
تازہ ترین