• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت کےاستحکام میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،راجہ بشارت

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر قانون و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملازمت میں توسیع پر اظہار تہنیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بہترین فیصلہ کیا ہے کیونکہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور استحکام میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ کا ملکی اداروں کو مضبوط کرنے میں اہم کردار رہا. انہوں نے کہا کہ جنرل قمر باجوہ کشمیر کے حوالے سے موجود چیلنجوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. توقع ہے کہ وہ پاک آرمی کو دنیا کی بہترین فوج بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین