• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ثقافتی حسن قابل ستائش ہے،جرمن سفیر

لاہور(شوبز رپورٹر)جرمن سفیر برن ہاڈ نےہیڈ آف پریس اینڈ کلچر کرسچن راسن برجر کے ہمراہ لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔ انھوں نے چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی اورایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہر علی خان سے ملاقات کی اور دوطرفہ ثقافتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ جرمن سفارتی وفد کو الحمراء کی ثقافتی سرگرمیوں کی سلائیڈ کی مدد سے بریفنگ دی گئی۔جرمن سفیر برن ہاڈنے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا ثقافتی حسن قابل ستائش ہے، الحمراء عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے،پاکستانی لوگوں کے خوبصورت رویوں نے بے حد متاثر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے ثقافتی حسن کو دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے جس کے لئے باہمی کاوشیں کی جائیں گی۔
تازہ ترین