لاہور(خبر نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہونیوالے نویں کے سالانہ امتحانات 2019 میں تحریم اسد نے 503 نمبر حاصل کیے ، رابعہ ریاضاور عروبہ اقبال نے بالترتیب 501نمبر حاصل کیے ، جبکہ شیزہ کر ن نے499 نمبر حاصل کیے ۔ واضح رہےکہ نویںجماعت کے امتحانات میں بورڈ کی جانب سے پوزیشن کا اعلان نہیںکیا جاتا۔