• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا جوائنٹ روڈ،زرغون روڈ اورسریاب روڈ پر قائم ہوٹلوں کا معائنہ

کوئٹہ( خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے پیر کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں جو ائنٹ روڈ،زرغون روڈاور سریاب روڈ میں قائم مختلف ہوٹلوں و کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں صفائی کی صورتحال و اشیاء خوردنوش کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایف اے نقیب اللہ ناصر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے مذکورہ کھانے پینے کے مراکز میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور عوام کو محفوظ و معیاری خوراک فروخت کرنے کے حوالے سے مالکان و عملے کو خصوصی ہدایات دیں جبکہ کہ متعدد کووارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔بی ایف اے حکام کی جانب سے ہوٹل مالکان و عملے کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے بصورت دیگر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ ا سٹینڈرڈز وایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین