• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی ممکن نہیں:اخترملک

ملتان (سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہے کہ امن کے بغیر معاشی و معاشرتی ترقی ممکن نہیں، لہٰذا ملکی ترقی و استحکام پاکستان کیلئے معاشرے میں مذہبی رواداری اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی سبین گل خان کے استقبالیے سے خطاب میں کیا،مہمانان اعزاز وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری، چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، ڈپٹی کمشنرعامر خٹک، طارق عبداللہ ارائیں، ملک سلیم لابر، واصف راں، سید علی رضا گردیزی، پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، تاجر رہنما خواجہ سلیمان صدیقی و دیگر موجود تھے،عامر ڈوگر نے کہا کہ ملتان کو امن و ترقی کے لحاظ سے مثالی بنائیں گے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ علم، ادب اور ثقافت کے فروغ سے ملک میں امن و امان کے قیام میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین