• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کی محرم کے حوالےسےضلعی پولیس افسروں سےمیٹنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سی پی اوملتان محمد زبیر دریشک نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تلہ کے ہمراہ ضلع ملتان کے تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ او ز کے ساتھ محرم کے حوالے سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر،ایس پی گلگشت عبدالقیوم،ایس پی صدر ڈویژن غلام مصطفی پہوڑ، ایس پی ہیڈ کوارٹر میڈم طلعت بھی موجود تھیں۔ سی پی او نےشرکاکوہدایت کی کہ محرم کے موقع پر اپنے اپنے علاقے میں سکیورٹی کے اقدامات کریں۔
تازہ ترین