• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص اجزاء کا استعمال، صفائی کے ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان اور گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ممنوع اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس کو سیل جب کہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو94,000کے جرمانے کئے، خانیوال میں احمد ریواڑی سویٹس،الخیر برفی والے،مظفرگڑھ میں پپو سویٹس،لیہ میں سونی سویٹس، راجن پور میں عبداللہ کریانہ سٹور،حق نواز کریانہ سٹور اوروسیم کریانہ سٹور کو سربمہر کیا گیا۔

تازہ ترین