• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے بی سینیا لین، پولیس اہلکار کی اہلیہ سر میں گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے بی سینیا لین میں پولیس اہلکار کی اہلیہ پراسرار طور پر سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی، شاہ فیصل کالونی میں پولیس اہلکار اپنے ہی پستول سے گولی چل جانے سے زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق بریگیڈ تھانے کی حددو اے بی سینیا لین خان کلب کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی ہوئی جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق26سالہ خاتون رقیہ زوجہ کامران نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے،پولیس کے مطابق متوفیہ کا شوہر کامران پولیس اہلکار ہے اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہے، خاتون نے شوہر کے سرکاری پستول سے خود کو گولی ماری ہے، جبکہ واقعے کے وقت کامران گھر پر نہیں تھا، متوفیہ چھ بچوں کی ماں تھی، دریں اثنا شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں پولیس اہلکار ارباز خان گھر میں اپنے ہی پستول کی گولی اتفاقیہ چل جانے سے زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال لایا گیا پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار سعود آباد ہیڈ کوارٹرز میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ہے،پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

تازہ ترین