• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی کراچی غلام نبی میمن نے شہر کے 16تھانیداروں کے تقرری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر خالد ندیم بیگ کو ایس ایچ او شارع نورجہاں ، انسپکٹر امتیاز بانڈے کو ایس ایچ او رضویہ ، انسپکٹر کمال نسیم کو ایس ایچ او نارتھ کراچی صنعتی ایریا ، انسپکٹر جان محمد احمدانی کو ایس ایچ او پیر آباد ، انسپکٹر نثار احمد لودھی کو ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن، انسپکٹر خالد آرائیں کو ایس ایچ او سعید آباد، سب انسپکٹر رضوان حسین کو ایس ایچ او جوہر آباد، سب انسپکٹر مظفر علی کو ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد، سب انسپکٹر سید ولایت علی شاہ کو ایس ایچ او پاپوش نگر ، سب انسپکٹر حسیب شیخ کو ایس ایچ او سمن آباد،سب انسپکٹر خواجہ ایم سعید کو ایس ایچ او گلبہار، سید راشد حسین شاہ کو ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری، سب انسپکٹر کامران اشعر کو ایس ایچ او بلال کالونی ، سب انسپکٹر ندیم احمد کو ایس ایچ او بلدیہ ٹاؤن ،انسپکٹر چوہدری شاہد محمود کو ایس ایچ او گلستان جوہر ،سب انسپکٹر شاکر حسین کو ایس ایچ او تھانہ پی آئی بی کالونی تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین