• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کے ورثا نے 10مقدمات درج کرائے، پولیس رپورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کو کراچی میں شدید بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونیوالے افراداور مختلف تھانوں میں اس حوالے سے درج مقدمات کی تفصیلات پرمشتمل ایک رپورٹ میں اے آئی جی آپریشنز سندھ نے بتایاکہ 29جولائی سے 13 اگست شدید بارشوں کے دو اسپیلز کے دوران الیکٹرک شاک اور کرنٹ لگنے سے مجموعی طور پر 13 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سا ؤتھ زون کے 4، ایسٹ زون کے 3 اور ویسٹ زون کے 6 افراد شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق متذکرہ جاں بحق افراد کے ورثاءنے درخشاں، پاپوش نگر، تیموریہ، شارع نورجہاں، خواجہ اجمیر نگری، گلبہار، سائٹ سپر ہائی وے ،بغدادی میں اپنی اپنی مدعیت میں مقدمات درج کرائے،علاوہ ازیں ملیرسٹی میں اس حوالے سے درج مقدمات کی تعداد دو رہی،جبکہ مجموعی طور پر درج مقدمات کی تعداد10ہے۔

تازہ ترین