• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، مزید سوا لاکھ بھارتی فوجی تعینات، اسکول، بازار ویران، 16 ویں دن بھی کرفیو

سرینگر(نیوز ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 15ویں روز بھی کرفیو برقرار رہا، مواصلاتی نظام معطل ، علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں سے لینڈ لائن ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں، وادی میں مزید سوا لاکھ بھارتی فوجی تعینات کردیے گئے ، اسکولز کھلنے کے باوجود ویران رہے جبکہ بازار سنسنان رہے۔


پیر کے روز لوگوں نے کم از کم 47مقامات پر کرفیو اوردیگر پابندیاں توڑ کربھارت کے غیر قانونی قبضے اور دفعہ 370کے خاتمے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گزشتہ روزسرینگر کے علاقوںصورہ ، رعناواری، نوہٹہ ، لالبازار، گوجوارہ اور کاٹھی دروازہ اورضلع اسلام آباد کے علاقے ڈورو میں احتجاجی مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ فائر کئے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے ایک لڑکی اور ایک بچے سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوجیوں اور دیگر پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے خواتین اور لڑکیوں کی توہین کی اورسیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیاہے۔

تازہ ترین