• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑی سیاسی جماعتوں کے بغیر اسلام آباد لاک ڈاؤن، فضل الرحمٰن پراعتماد

اسلام آباد (فاروق اقدس/نامہ نگار خصوصی) مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کی کسی بڑی سیاسی جماعت کے بغیر وفاقی دارالحکومت کو لاک ڈائون کرنے پر اپنے رفقا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اس حوالے سے انتہائی پراعتماد ہیں کہ اگر اپوزیشن کی بڑی جماعتیں اپنی مجبوریوں کے باعث حکومت کے سامنے کلمہ حق کہنے میں خود کو آزاد نہیں سمجھتیں اور ان کی حمایت اور ان کی حمایت کرنے کی ہمت نہیں کرپاتیں تو وہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں اور ہم خیال جماعتوں کے رہنمائوںکے ساتھ مل کر اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے اس اعتماد کی ایک بڑی وجہ گزشتہ دو ماہ کے دوران حکومت کے خلاف وہ احتجاجی اجتماعات ہیں جو انہو ں نے ’’ملین مارچ‘‘ کے نام سے کئے تھے اور جس میں جے یو آئی کارکنوں کے سوا کسی بڑی سیاسی جماعت کی حمایت شامل نہیں ۔

تازہ ترین