• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی ترسیلی وتقسیمی نظام پرچینل ، کیبل نیٹ ورک، انٹرنیٹ سروسزاوردیگر سسٹم کےاستعمال کو روکا جائے:ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی وزارت توانائی سے درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے وزارت توانائی پاور ڈویژن سے درخواست کی ہے کہ بجلی کے ترسیلی وتقسیمی نظام پر چینل ، کیبل نیٹ ورک، انٹرنیٹ سروسز اور دیگر سسٹم کے استعمال کو روکا جائے۔ موسم برسات ، مون سون بارشوں میں ہونےوالے حادثات کی بڑی وجہ بجلی کے کھمبوں ( پولز) کا غیر قانونی استعمال ہے اور کرنٹ لگنے سے ہونے والے مہلک وغیر مہلک حادثات کی بڑی وجہ بجلی کے پولز/کھمبوں کا غیر قانونی استعمال ہے۔ انتظامیہ اور پولیس کے ذریعے اس استعمال کو روکا جائے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک بھی حالیہ بارشوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی بڑی وجہ کھمبوں کےاستعمال کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔
تازہ ترین