آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ20؍محرم الحرام 1441ھ 20؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: دکان میں سلنڈر پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع ایک دکان میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کی ایک دکان میں پیش آیا جہاں ایک گیس سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کی آواز کافی دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید