• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی رینجرز سندھ کا جناح اسپتال کراچی کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا اور اسپتال کی انتظامیہ کو مریضوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔


جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی اور دیگر میڈیکل اسٹاف نے ڈی جی رینجرز سندھ کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی رینجرز کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر میجر جنرل عمراحمد بخاری نے کہا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی خدمات صحت کی شعبے میں قابلِ تحسین ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے ادارے کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈائریکٹر جے پی ایم سی ڈاکٹر سیمی جمالی نے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں قیام امن میں رینجرز کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر اس وقت نہ صرف سندھ بلکہ بلوچستان، پنجاب خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے آنے والے مریضوں کا علاج بھی کر رہا ہے۔

تازہ ترین