• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے اسٹار بیٹسمین اسٹیو اسمتھ ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔


30 سالہ اسمتھ نے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کی تین اننگز میں میں دوسنچریاں اور 92رنز بنائے تھے ، وہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی تیز رفتار گیند گردن پر لگنے کے باعث گرپڑے تھے۔

اُنہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا تھا تاہم وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آئے اور 92 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ ہیڈنگلے میں ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے، اسمتھ نے منگل کو ہونے والے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا تھا۔

اسمتھ کی عدم موجودگی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا قراد دیاجارہا ہے، آسٹریلیا کو سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے اور ہیڈنگلے ٹیسٹ میں کامیابی ایشز کے دفاع کو یقینی بنادے گی۔

تازہ ترین