• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی کی خلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پھر دفتر خارجہ طلب

دفترخارجہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر ایک بار پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا۔


دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گواروو آہلووالیا کو پاکستان کا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بتایا کہ بھارتی فوج ایل او سی پر مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ 2003ء کی جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی افواج نے 18 اگست کو ایل او سی پر چڑی کوٹ اور تتہ پانی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، جس سے ایک 7 سالہ بچہ شہید ہوا۔

تازہ ترین